144

غلام مرتضیٰ جٹ کی ڈی جی تعلقات عامہ ثمن رائے سے ملاقات

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے سے ملاقات کی۔ انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور لوکل /ریجنل اخبارات کو درپش مسائل سے آگاہ کیا ڈی جی تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے نے اے پی این آر ایس کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں ملاقاتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل/ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل حل کیےجائیں گے قبل ازیں وفد نے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب حامد جاوید سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقامی اخبارات کو در پیش مسائل سے آگاہ کیاوفد میں جاوید اقبال کمبوہ ، حافظ جہانگیر اور غلام فرید ڈار بھی موجود ہیں ڈاٸریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب حامد جاوید نے کہا کہ میرٹ پر مقامی اخبارات کو سپورٹ کیا جائے گا تاکہ مقامی اخبارات بہتر انداز میں پاکستان اور پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں