عبدالخطیب چوہدری

غلام سرور خان اپنی حکومت پر برس پڑے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے اجلاس میں اپنی ہی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ممالک سے گندم 2400روپے برآمد کررہی ہے جبکہ ملک میں موجود زمینداروں سے 1800روپے فی من خریداری کررہی ہے جوکہ اپنے کسانوں کے ساتھ بڑی زیادتی و انصافی ہے چونکہ وفاقی وزیر پوٹھوار کے ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ خود ٹیکسلاراولپنڈی کے ایک بڑے زمیندار ہیں انہوں نے کسانوں کی مجبور یوں کا احساس کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں ان کی آواز بلند کی اور حکومت کی بے بسی اور ناقص حکمت عملی پر اظہار احتجاج بھی کیا
لاریب پاکستان زرعی ملک ہے اکثریتی آبادی کا زریعہ معاش کھیتی باڑی سے وابستہ ہے اس لیے کسانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں پیدا ہونیوالی دونوں فصلوں کی آمدنی سے اپنا گھر چلانے کے ساتھ ساتھ کچھ بچت بھی کرسکیں اسی خاطر کسان خاندان دن رات کیے ہوتا ہے اس دوران سرد و گرم موسمی حالات کا سامنا کرنااور فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچاؤکیلئے رات کی نیندیں بھی قربان کرنا ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت کی طر ح ماضی میں بھی زراعت جیسے اہم شعبہ کی جانب کماحقہ توجہ نہ دینے سے کسانوں کی پریشانیوں میں آئے دن اضافہ ہو تاجارہا ہے سال بھر محنت کے بعد جب فصل تیا رہونے کے بعد مارکیٹ میں لائی جاتی ہے تو اس کی قیمت اصل لاگت سے بھی انہتائی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ کسانوں نے دل برداشتہ ہوکر زراعت پیشہ سے منہ موڑ لیا آج سے تین دہائیاں قبل تک پوٹھوار میں میں گندم‘ مکئی‘ باجرہ‘ مونگ پھلی کے ساتھ ساتھ دالوں کی کاشت پر خصوصی توجہ ہونے سے دال مسور‘چنا‘ اور دال ماش ہر کھیت کا لازمی حصہ تصور کیا جاتا تھا‘اچھی فصل ہونے پر زمیندار نہ صرف اپنے گھروں بلکہ عزیز واقارب اور دوساتھیوں کے گھروں میں دالیں بطور تحفہ بھیجی جاتی تھیں
دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو دالیں سٹور سے پاؤ اور کلو کے حساب سے خریدنے کی نوبت ہی نہیں آتی تھی جس دن گھر میں پکانے کو کوئی اور جنس میسر نہ ہوتو دال ہی ہنڈی کی زینت بنتی تھی دالوں کی کاشت‘ کٹائی اور بعدازاں صفائی کے مراحل تک کسانوں کے کا فی زیادہ اخراجات اور مارکیٹ میں مناسب ریٹ نہ ہونے سے رفتہ رفتہ پوٹھوار میں دالوں کی کاشت بھی نہ ہونے کی برابر رہی گئی ہے اب تو صورت حال یہاں تک پہنچ گئی ہے بڑے بڑے زمیندار بھی دالیں سٹورز پر خریدتے نظر آرہے ہیں مقامی سطح پر کاشت نہ سے دالوں کی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو مہنگے داموں درآمد کرنے پڑ رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہر شہری مہنگائی کا رونا رو ر ہا ہے صوبائی سطح پر زرعی اجناس کی پیدوار میں اضافہ اور انکی دیکھ بھال‘زمین اور موسم کی مناسبت سے کسانوں کو قیمتی مشوروں دینے کے ساتھ ساتھ فصلوں سے زہریلی بوٹیاں اور کیڑوں کے سدباب کیلئے ادویات تجویز کرنے کیلئے حکومت نے محکمہ زراعت عمل لایا ہوا ہے لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ زراعت کا عملہ دفاتر ہی محیط ہوکررہ جانے سے محکمہ زراعت اور کسانوں میں بہت زیادہ دوری ہوگئی پوٹھوار میں بڑوں زمینداروں کی نسبت چھوٹے کسانوں کی تعداد زیادہ ہے جوچند کنال سے پانچ سے دس ایکٹر تک زرعی زمین کے مالک ہوتے ہیں ان میں اکثریت زرعی اجناس کو کاشت اور گہائی کیلئے زرعی مشنیری ٹریکٹر‘ ہل اور تھر یشر وغیر رکھنے کی مالی طاقت نہیں رکھتے ایسے زمیندار کرایہ پر گھنٹوں اور کنال کے حساب سے فصلوں کی کاشت‘اور گہائی کا سارا عمل مکمل کرواتے ہیں حکومت کی جانب سے زرعی مشینری کے استعمال کیلئے کوئی
ریٹ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹرز مالکان من مانے ریٹ کسانوں سے وصول کرتے ہیں‘بہتر پیدوار کیلئے کھاد کا استعمال فصل کیلئے ایک لازمی جز بن گیا ہے حکومت کی جانب سے سبسڈی دینے کے باجود کھادوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہیں ان حالات کا سامنا کرنے کے باوجود فصل کے سنبھالنے کے بعد زمیندار اپنے اخراجات کا حساب کتاب کرتا ہے تو اس کی اصل قیمت سے اخراجات کئی زیادہ ہوتے ہیں جبکہ کسانوں کی اپنے ہاتھ سے کئی محنت اس کے علاوہ ہوتی ہے زیادہ محنت کے بعدپھل کا معاوضہ کم ملتا ہے تو پوٹھوار کا کسان مایوسی کا شکار ہوکر زرعی شعبہ سے علیحدگی اختیار کرتا جارہا ہے یہی وجہ ہے وطن عزیز میں زرعی شعبہ روز بروز متاثر ہورہا ہے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ایک زمیندار ہونے کی حثیث سے قومی اسبملی خصوصی کمیٹی میں ایک اہم نقطہ پوائنٹ آوٹ کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کی محنت کا معقول معاوضہ مقرر کرے تاکہ زمیندار بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے عملی طور پر کمربستہ ہوجائیں

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

54 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago