غزن آباد کو ماڈل یو سی کا درجہ مل گیا

کلرسیداں (نمائندہ خصوصی) — وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت، رکن قومی اسمبلی اسامہ سرور اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں یونین کونسل غزن آباد کے تمام مواضعات کو ماڈل ویلیج قرار دے دیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز متوقع ہے، جس سے مقامی عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کے تحت گلیوں کی پختگی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ جات کے انجینئرز کی ٹیم نے سابق وائس چیئرمین ظفر عباس مغل، سیاسی و سماجی شخصیت خان عثمان خان اور سید مداح حسین شاہ کی نگرانی میں تمام مواضعات میں سروے مکمل کر لیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے ایم این اے اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جو دیہی علاقوں کو شہری سہولیات سے ہمکنار کرے گا۔

یاد رہے کہ ماڈل ویلیج منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس ویژن کا حصہ ہے جس کا مقصد صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں