عید کے دن افسوسناک واقعہ دامادنے سسرالی خاندان پر گولیاں برسا دیں سابقہ بیوی قتل

راولپنڈی میں عید والے دن افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہسنتا بستا خاندان سوگوار ہوگیا تھانہ دھمیال کے پوش علاقے قایداعظم کالونی کے لین نمبر پانچ میں عید والے دن سابقہ داماد سسرال کے گھر گھس آیا اور آتے ہی فاءرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر اس کی سابقہ بیوی مریم ہاشمی عمر پنتیس سال موقع پرہی جاں بحق ہوگءی جبکہ ضیف العمر طیبہ خاتون چونتیس سالہ میمونہ ہاشمی چھتیس سالہ کنول ہاشمی اوربیالیس سالہ باسط ہاشمی شدید زخمی ہوگءے اطلاع ملنے پر رسیکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتداءی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا اور بعدازاں نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا جس کا نام منیر عالم معلوم ہے سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جاءیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں