ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب صفائی مہم کے ورکرز نے شاندار اور قابل تحسین کام کیاہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ستھرا پنجاب مہم کے ورکرز کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹکٹ ہو لڈر مسلم لیگ نوازملک حمید اکبر،ضلعی صدر مسلم لیگ نواز سلیم شہزاد،سابق چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،مسلم لیگ نواز کی خاتون رہنما خالدہ رعنا،مینیجر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید عباسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اٹک کی جانب سے ضلع بھر میں آج کے روز ستھراپنجاب مہم کے ورکرزکی اعلیٰ کارکردگی کے سلسلے میں تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جس میں ان کووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایواڈز دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال عیدالاضحی کے مو قع پر ستھرا پنجاب کے ورکرزنے ضلع بھر میں صفائی کا موثر انتظام کیا جو قابل تحسین ہے۔ورکرز نے شدید گرمی کے موسم میں اپنے فرائض تندہی اور ایمانداری سے سر انجام دیئے جو قابل ستائش ہیں۔ راؤ عاطف رضا نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرستھرا پنجاب کے ورکرز نے مسلسل تین روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا اور اس ضمن میں ہمیں ستھرا پنجاب کے عملے پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر ستھرا پنجاب کے عملے کو سراہا ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ معاشرے میں موجودہر فرد کو صفائی ستھرائی کے لیے مل جل کر کام کر نا ہو گا کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں ہم سب کو اجتماعی آگاہی فراہم کر نے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ٹکٹ ہو لڈر مسلم لیگ نوازملک حمید اکبر،ضلعی صدر مسلم لیگ نواز سلیم شہزاد،سابق چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ستھرا پنجاب مہم شروع کر نے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں کہ ان کے اس انقلابی اقدام کی وجہ سے عوام کو سہولت فراہم کی گئی۔آخر میں ستھرا پنجاب کے عملے میں چیک تقسیم کیے گئے۔
اہم خبریں
جاتلی: موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر
گوجرخان: بیٹے کی بیوہ ماں سے مبینہ نازیبا حرکات کا معاملہ، ماں نے عدالت میں بیٹے کی بریت پر رضا مندی ظاہر کر دی
گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار
گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج
گوجرخان: موٹر وے پولیس کی غفلت، تاہم تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج
عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی غفلت: ساجد بخاری روڈ پر نالے کے پل پر حفاظتی گرلز نہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
ڈومیلی فتح پور کے مقام پر ایک نوجوان نالہ سے گذرتے ہوئے ڈوب گیا
حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے: عمار صدیق خان
اب گاڑی ، موٹر سائیکل کے نمبر مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گےگاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتار کرپرانا مالک اپنے پاس رکھے گا