عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے مثالی صفائی آپریشن جاری رہا، جس کے دوران شہر اور گردونواح سے قربانی کی 25 ہزار ٹن سے زائد الائشیں اکٹھی کر کے لوسر ڈمپ سائٹ پر ایس او پیز کے مطابق تلف کی گئیں۔ اس شاندار آپریشن کی نگرانی آپریشن منیجر اسرار خان بنگش اور چنگیز بھٹی نے خود موقع پر موجود رہ کر کی، جنہوں نے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔
چنگیز بھٹی اور اسرار بنگش کی قیادت میں لوسر ڈمپ سائٹ پر دن رات جاری رہنے والے آپریشن کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف عملے کو واضح ہدایات فراہم کیں بلکہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کی۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور خدمت کے جذبے نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے کردار کو مزید مستحکم کیا۔اس موقع پر سپروائزر چوہدری طاہر محمود، حارث کیانی، ملک تنویر، مقدس حسین، عامر شہزاد اور شاہ روز یوسف نے بھی اپنے ورکرز اور آپریٹرز کے ہمراہ شب و روز محنت کرتے ہوئے قربانی کی الائشوں کو ٹھکانے لگایا۔ شہریوں نے اس عزم اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ رانا ساجد صفدر نے چنگیز بھٹی، اسرار بنگش اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ اور کارکردگی قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے اہم موقع پر جب اکثر لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اُس وقت بھی ہمارے ورکرز اور افسران میدان میں موجود رہے، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔شہر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے اس کامیاب صفائی آپریشن کو سراہا اور کہا کہ لوسر ڈمپ سائٹ کے ذریعے شہر کو نہ صرف صاف رکھا گیا بلکہ گندگی اور بدبو سے بھی نجات دلائی گئی۔راولپنڈی کی صفائی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے چنگیز بھٹی اور اسرار بنگش کی خدمات کو سراہا ہے جنہوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عید الاضحی پر صفائی کے مشن کو تاریخی کامیابی میں بدل دیا۔