عوام کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی ترجیح،سید سبطین الحسنین

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین نے نمائندہ پنڈی پوسٹ سے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے۔ تھانہ کلرسیداں میں چارج سنبھالنے کے بعد میں نے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی ہے۔ پولیس گشت کو بڑھایا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور علاقے میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے متعدد سنگین مقدمات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی گئی ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میرا ویژن ایک ایسا پولیس اسٹیشن ہے جہاں ہر شہری کو بغیر کسی سفارش یا دباو کے انصاف میسر ہو۔عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس اور عوام کا تعاون ہی امن و امان کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں