عوامی نمائندے پوٹھوہار میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائیں

{jcomments on}

الیکشن میں راولپنڈی کے دیہی حلقوں روات کلرسیداں چک بیلی خان گوجرخان کہوٹہ و بیول میں مسلم لیگ ن قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مس

لم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے 2008ء کے انتخابات میں گوجرخان کے ایک قومی وصوبائی اور کلرکہوٹہ کے ایک صوبائی حلقہ سے پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے اور آخری سال میں وزارت عظمیٰ کا اعزاز بھی راولپنڈی کے دیہی حلقہ کے منتخب رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو حاصل ہوا انہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سنبھالنے کے بعد تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی منصبوں کا جال بچھانے کے لیے وفاقی حکومت کے فنڈز کابے تحاشہ استعمال کیا گلیات کی پختگی سے لیکر سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بھرپور تگ و دو کی جس سے دیہی عوام کا معیار زندگی بلند ہوا لیکن آنیوالی نسلوں کے سنہرے مستقبل کے لیے تعلیمی انقلاب برپا کرنے کی جانب کماحقہ توجہ نہ دی گئی حلقہ میں Comsats یونیورسٹی کا اعلان ہوا لیکن عملی طور پر پیش رفت نہ ہوسکی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کے حصہ میں بھی راولپنڈی کے دیہی عوام کی نمائندگی آئی جھنہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں روات چونترہ کی عوام کی نسبت کلرسیداں پر خصوصی توجہ دی اور مخصوص علاقہ کے عوام کا میعار زندگی بہتر کرنے کیلئے روات تا کلرسیداں روڈ سے منسلک قریبی آبادیوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کلرسیداں میں خواتین کا ہسپتال واٹر سپلائی سکیمزکے ساتھ ساتھ کلرسیداں ڈبل روڈ جیسے ترقیاتی منصبوبے قابل ذکر ہیں لیکن بدقستمی سے انہوں نے بھی علاقہ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قابل ذکر ادارہ کاقیام عمل میں نہ لاسکے اس حلقہ سے ممبر صوبائی اسمبلی قمرالسلام راجہ نے حلقہ میں تعلیمی انقلاب لانے کے لیے پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی لیکن وہ بھی علاقہ میں کوئی بڑا ادارہ کے قیام میں کردار ادانہ کرسکے کہوٹہ کوٹلی ستیاں سے مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی ممبر قومی اسمبلی رہے لیکن وفاق میں حکومت نہ ہونے کی بناء پر ان کو حلقہ میں تعلیم تو درکنار دیگر ترقیاتی منصبوبے بھی نہ دے سکے روات شہر اور گردونواح کی چند آبادیاں اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس میں ایریا میں ہیں اس حلقہ میں بھی ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ممبر قومی اسمبلی رہے لیکن یہ بھی شاہد خاقان عباسی کی طرح وفاق میں حکومت نہ ہونے کی بناء پر عوامی منصوبے دینے میں ناکام رہے
چونکہ اب مسلم لیگ ن مرکز و پنجاب میں مضبوط حکومت بنانے جارہی ہے اور توقع ہے کہ راولپنڈی کے مذکورہ دیہی علاقو ں کی نمائندگی کرنے والے نومنتخب نمائندوں کو قومی و صوبائی سطح پر اہم وزارتوں کا منصب بھی دیا جائے گاتحصیل کلرسیداں کہوٹہ و گوجرخان کے طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے راولپنڈی و اسلام آباد کے کالجوں کا رخ کرنا پڑتا ہے موجودہ مہنگائی اور ٹرانسپورٹ کی مسائل کی بناء پر علاقہ کے غریب و متوسط طبقہ کے طالبعلموں کو روزانہ کی بنیاد پر گھروں سے شہر کے تعلیمی اداروں میں پہنچنا کافی مشکل امر ہے جس سے دیہی آبادی کا ایک بڑا طبقہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کے حاصل کرنے کے بعد گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتا ہے مشرف کے دور میں گوجرخان میں پوٹھوار یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا جوبعدازاں سیاست کی نذر ہوگیاپرویز اشرف کی حکومت ہونے کے باوجود اس لازمی امرکی جانب کوئی توجہ نہ دی گئی کلرسیداں میں طالبات کو گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کی سہولت تو موجود ہے لیکن تحصیل ہونے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں پوسٹ گریجویٹ لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ادارہ کا قیام وقت کی اشدضرورت ہے جس سے نہ صر ف کلرسیداں تحصیل کہوٹہ وگوجرخان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے طالب علم بھی مستفید ہوسکتے ہیں روات چک بیلی خان اور مندرہ کے علاقہ کے طلباو طالبات کو گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی سخت مشکلات کا سامناہے گردونواح میں ہاوسنگ سوسائیٹوں کے قیام کی بناء پر روات کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ کی بناء پر مرکز کی احیثیت اختیار کرچکا ہے لیکن سرکاری تعلیمی اداروں کے اضافہ اور نہ ہی پہلے سے موجوداداروں کی اپ گریڈیشن کی جانب توجہ دی گئی ہے روات میں فیڈرل گورنمنٹ کے زیر اہتمام بوائز و گرلز ماڈل کالجز چل رہے جن میں ہائیر سکینڈری سکول کی تعلیم دی جار ہے ان اداروں کو اپ گریڈ کرکے ڈ گری کالج کا درجہ دیدیا جائے تو یہاں پرمحسوس کی جانے والی کمی پوری ہوسکتی ہے اس کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی دیہی علاقوں میں تعلیمی انقلاب برپا ہوسکے۔
03005256781

اپنا تبصرہ بھیجیں