اہم خبریں

عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ کا ایکشن،سی ای او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس کو گرفتار کرنے کا حکم

پاکپتن(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک دورے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، سٹورز اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بدانتظامی، غفلت، ادویات کی عدم دستیابی اور اوورچارجنگ کی شکایات کے انبار لگا دیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موقع پر ہی سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کے خلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرنے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ساتھ ہی ساہیوال سے نئے ایم ایس کی فوری تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

ہسپتال میں میڈیسن کی دستیابی کے باوجود، فارمیسی اور پرائیویٹ دکانوں کے گٹھ جوڑ سے مریضوں کو دوائیاں باہر سے منگوائی جا رہی تھیں۔دفاتر میں اے سی چلتے رہے جبکہ وارڈز اور مریضوں کے کمروں میں اے سی بند تھے، جس پر وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔مریضوں سے 50 اور 100 روپے پارکنگ فیس کی وصولی اور اوورچارجنگ کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کا حکم بھی دیا

پرائیویٹ لیبارٹریز سے ملی بھگت کرنے پر تین لیب ٹیکنیشن فارغ، جبکہ ہسپتال کے عملے کے ساتھ گٹھ جوڑ پر تین پرائیویٹ لیب سیل کر دی گئیں۔ڈی سی پاکپتن کو بھی غفلت پر چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ
ہسپتال کے تمام ایکوپمنٹ کا مکمل آڈٹ کیا جائے ۔سرکاری ہسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم فوری نافذ کرنے کیاجائے ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت جاری کر دیں،ہسپتالوں میں رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے اورتمام انکوائریز ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ”ذمہ داروں کو احساس دلانے کے لیے سخت فیصلے ضروری ہیں”۔یہ اچانک دورہ انتظامیہ کے لیے ایک سخت پیغام بن گیا ہے کہ عوامی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

13 hours ago