پاکستانی طالب علم عاکف ایاز جتوئی دونگھوا یونیورسٹی چین میں نائب صدر منتخب

شنگھائی، چین – پاکستانی طالب علم اور پنڈی پوسٹ کے کالم نگار عاکف ایاز جتوئی کو چین کی ممتاز یونیورسٹی “دونگھوا یونیورسٹی” میں بین الاقوامی طلباء کی طلباء یونین میں بطور نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستانی نوجوانوں کے مثبت کردار اور قیادت کی پہچان قرار دیا جا رہا ہے۔

عاکف ایاز جتوئی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقریر کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کو متحد ہو کر ترقی، تعلیم اور عالمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔عاکف نے اس کامیابی کو اپنی ذاتی محنت کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور دوستوں کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:
*”یہ اعزاز صرف میرا نہیں، بلکہ میرے والدین، میرے اساتذہ، اور میرے ان ساتھیوں کا ہے جنہوں نے ہمیشہ میری ہمت بندھائی اور میری کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔”*

واضح رہے کہ عاکف ایاز جتوئی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

ان کی تحریریں، تقاریر اور علمی سرگرمیاں انہیں طلباء میں خاص مقام دلا چکی ہیں۔دونگھوا یونیورسٹی میں ان کا بطور نائب صدر انتخاب نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ دنیا کے کسی بھی کونے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

۔عاکف ایاز جتوئی کی اس کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی، تعلیمی حلقوں، اور سوشل میڈیا صارفین ، دوستوں ،اساتذہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

admin

Recent Posts

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

55 minutes ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

60 minutes ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

2 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

2 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

3 hours ago