Categories: گلدستہ

عنوان:چھوٹے ہاتھ، بڑے خواب — محمد شیر از کا عزم

گلگت بلتستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والا ننھا یوٹیوبر محمد شیر از آج پورے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے۔ عموماً اس عمر کے بچے کھیل کود یا تعلیمی سرگرمیوں تک محدود رہتے ہیں مگر شیر از نے اپنی کم عمری میں ہی خدمتِ خلق کا بیڑا اُٹھا لیا۔

محمد شیر از نے اپنے گاؤں کے اسکول کی زبوں حالی کو دیکھا تو خاموش نہ بیٹھا۔ اس نے اپنے یوٹیوب چینل سے حاصل ہونے والی آمدنی اور عوامی تعاون کے ذریعے اسکول کی مرمت، بچوں کے لیے بہتر کلاس رومز اور سہولتیں فراہم کیں۔ یہ ایک ایسا قدم تھا جس نے نہ صرف گاؤں کے بچوں کو روشن مستقبل دیا بلکہ دوسروں کے لیے بھی مثال قائم کی۔

اسی پر اکتفا نہ کرتے ہوئے شیر از نے گاؤں والوں کے لیے پہلی بار ایک ایمبولینس کا انتظام بھی کیا تاکہ کسی ایمرجنسی میں فوری طبی امداد فراہم ہو سکے۔ اس کا یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ اگر نیت نیک ہو تو وسائل کی کمی بھی آڑے نہیں آتی۔

ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایک بچہ اپنی کمیونٹی کے لیے اتنا کچھ کر سکتا ہے تو ہم بالغ افراد کیا نہیں کر سکتے؟ محمد شیر از کی یہ کاوش اس بات کا واضح پیغام ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کسی بڑی عمر یا بڑے عہدے کی نہیں بلکہ بڑے دل اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہوتی ہے

laiba hanif

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

2 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

2 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

7 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

7 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

8 hours ago