عنائیت اللہ اور بریگیڈئر جاوید جنگلات کے محافظ

بابر سلیم/یوں تو خطہ پوٹھوہار کو پنجاب میں خاص اہمیت حاصل ہے لیکن کچھ ایسی خصوصیات بھی موجود ہیں جو اِس علاقے کو پاکستان بھر میں منبع امتیاز بناتی ہیں یہاں کے لوگ یہاں کی تقافت یہاں کی تہذیب اور بولی جانے والی زبانیں سب ہی قابلِ ذکر ہیں لیکن پوٹھوہار کے گھنے جنگلات اور سر سبز پہاڑوں کا اپنا ہی مقام و مرتبہ ہے ویسے تو پوٹھوہار کے تقریباً سب علاقوں میں گھنے جنگلات موجود ہیں مگر چند علاقے ایسے ہیں جن کے جنگلات میں نایاب قسم کے درخت بھی موجود ہیں جن میں کیرل‘ نڑھ‘ سلامبڑ‘ سوڑ‘ پنجاڑ اور کوٹلی ستیاں قابلِ ذکر ہیں درخت کسی بھی ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہوتے ہیں درختوں کا شمار ایسی اشیاء میں ہوتا ہے جن سے خدا کی بنائی گئی تمام مخلوقات فائدہ اٹھاتی ہیں درخت جہاں قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں وہی اِن کے بیش بہا فوائد انسانی زندگی کی رنگینیوں اور آسائشوں میں مزید اضافہ کرتے ہیں درختوں کی بدولت جنگلات میں مختلف قسم کے جانور اور چرند پرند ڈھیرے جماتے ہیں جسکے باعث حسنِ قدرت مزید نکھر جاتا ہے جہاں اِن درختوں اور جنگلات کے بے شمار فوائد ہیں وہیں ہم سب پر لازم ہے کہ اِن کی حفاظت کی جائے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے حکومتی نااہلی اور یہاں کے مقامی لوگوں کی بے حسی کے باعث اِس علاقے کے جنگلات کافی حد تک مٹ چکے ہیں درختوں کی کٹائی اور ہر سال آگ لگنے کی وجہ سے پوٹھوہار کے جنگلات کا حسن ماند پڑھ رہا ہے اسی سلسلہ میں نیک دل انسان عنایت اللہ ستی سے ایک طویل نشست رکھی جس میں اِن جنگلات کے بچاؤکے حوالے سے بات چیت کی گئی کہوٹہ کے جنگلات کے لیے جن افراد نے بہت زیادہ کوشش کی اُن میں پہلا نام بریگیڈیئر جاوید احمد ستی کا ہے جنھوں نے جنگلات کے بچاؤ کے لیے بے شمار اقدامات کیے اور آگ لگنے کے کئی واقعات میں راقم کو بھی ساتھ رکھا اور یوں آگ سے اِن جنگلات کو محفوظ رکھا۔ سال 2020ء میں وزیراعظم پاکستان نے اسی حوالے سے یہاں کا دورہ بھی کیا اور بریگیڈیئر صاحب کی سعی کو سراہا اس حوالے سے دوسرا اہم ترین نام عنایت اللہ ستی کا ہے جنھوں نے اپنا سب کچھ درختوں کے بچاو اور ٹمبر مافیا کے خلاف جنگ کرنے میں صرف کیا ایک نشست میں انھوں نے بتایا کہ عرصہ بارہ سال سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی جا رہی ہے اور اِن افراد کی پشت پناہی وہ لوگ کررہے ہیں جو ہم پہ بحیثیت لیڈر مسلط ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جگہ کا علم ہوا کہ وہاں پہ باقاعدہ ایک گروہ سرگرم ہے جو درختوں کی کٹائی کرتا ہے ممیام سے آگے ڈھوک کلیال سے اوپر ویران جگہ جہاں ڈیرہ رکھا ہوا ہے وہاں ہم گئے ٹریکڑ لے کر کہ لکڑی بازیاب کروائی جائے اور اِن ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی کی جائے تو ہمیں دھمکیاں دی گی لیکن ہم نے جدوجہد جاری رکھی اور رات گیارہ سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور دن گیارہ بجے ہم نے چیڑ کی لکڑی سے بھرا ٹرک اپنی امان میں لے کے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کے جنگلات کو جس نے حد درجہ نقصان پہنچایا اُن میں سرِفہرست سجاد شاہ ہے جس نے پیسے لے کے پوٹھوہار کے درختوں کی تباہی نکالی اور ادارے نے سزا کے طور پر اُس کو لاہور ٹرانسفر کر دیا پلانٹیشن کی بنیاد پر جنگلات کی تباہی مچا جا رہی ہیں منیند کے قریب پلانٹیشن کیلئے پروگرام رکھا گیا جس میں چند پودے نمائش کے طور پر لگائے گے اُن پودوں پر 3 لاکھ روپے خرچ کر دئیے گے جبکہ اِس علاقے میں پلانٹیشن کی ضرورت ہی نہیں یہاں ایسے درخت ہیں جن کو اپنے حال پہ چھوڑ دیا جائے تو بھی وہ قدآور درخت بن سکتے ہیں عنایت اللہ اور بریگیڈیئر جاوید نے ان خواہشات کا اظہار کیا کہ ہم آخری دم تک ٹمبر مافیا کے خلاف لڑائی لڑتے رہے گئے اور اِن جنگلات کو اول ترین ترجیح دیں گے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

ہمیں اولاد کو بتانا ہو گا والدین کی اہمیت اور خاندانی نظام کیا ہے،امیر عبدالقدیر اعوان

حضرت آدم ؑ کا وجود جب مٹی اور گارے کے درمیان تھا میں (حضرت محمدﷺ)…

55 minutes ago

راوت پولیس اہلکاروں پر شہری سے تشدد اور رقم ہتھیانے کا الزام

راولپنڈی (حماد چوہدری) راولپنڈی کے رہائشی شہری علی امیر خان نے ایس ایچ او تھانہ…

60 minutes ago

پنجاب میں عام بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) — الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام بلدیاتی…

2 hours ago

جسٹس اعجاز اسحاق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف…

2 hours ago

گوجرخان صوبائی محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقادگوجرخان

صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا…

3 hours ago