اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے-18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذت نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
این اے-18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، صاحبزادہ حامد شاہ بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہری پور یو سی چئیرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بابر نواز خان پر اعتراضات لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر نوید الرحمان نے تمام اعتراضات مسترد کر کے فیصلہ سنا دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جہاں مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ہری پور کی نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 9 مئی مقدمات میں سزا کے باعث نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…
واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس…