اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آج بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانئ پی ٹی آئی ہمیں بتاتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کوئی پریشر نہیں لیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…