عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں آگ لگ گئی

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ، اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقعے پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ہیں پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی تحقیقاتی اداروں کا جی ٹی روڈ پر گاڑی کو آگ لگنے والے مقام کا دورہ ،گاڑی کا فرانزک ٹیسٹ کے کروانے کا فیصلہ ، قدرتی حادثہ یا سازش تحقیقات شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں