راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف 7 مقدمات میں دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت سی کاروائی کے بغیر 9 ستمبرتک ملتوی کردی ہے درخواستوں کی سماعت جج کی Short Leave کے باعث ملتوی کی گئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عدالت میں موجود تھے تاہم درخواستوں پر مزید کاروائی نہ ہو سکی
عدالت میں یہ درخواستیں تحریک انصاف کے 26 نومبر اور 28 ستمبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات میں دائر کی گئی تھیں یہ درخواستیں تھانہ نیو ٹاؤن میں 28 ستمبر 2024 کے مقدمہ نمبر 2831 اور 27 نومبر کے مقدمہ نمبر 3333، تھانہ وارث خان میں 29 ستمبر 2024 کے مقدمہ نمبر 1356، تھانہ سٹی میں 29 ستمبر 2024 کے مقدمہ نمبر 560، تھانہ سول لائن میں 28 ستمبر 2024 کے مقدمہ نمبر 1282، تھانہ ٹیکسلا میں 05 اکتوبر 2024 کے مقدمہ نمبر 2311 اور تھانہ نصیر آباد میں 05 اکتوبر 2024 کے مقدمہ نمبر 1282 میں دائر کی گئی ہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے علاوہ اقدام قتل، اغوا اور مشاورت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ان مقدمات میں سابق چیئرمین پر گھیراؤ جلاؤ سازش کرنے اور قتل کے منصوبے سے متعلق سنگین الزامات عائد ہیں ان مقدمات میں پولیس نے جیل اسیری کے دوران پولیس نے سابق چیئرمین کو باضابطہ گرفتار کررکھا ہے جو جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…