254

عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔قراداد کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔ کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیرقانونی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں