اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پیشی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔اس موقع پر عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز نے جوڈیشل کمپلیکس کے اندرونی راستے پرحصار بنا لیا، اے ٹی سی کے باہر اسلام آباد پولیس نے حصار بنالیا جبکہ ایف سی اہلکار بھی جوڈیشل کمپلیکس کے اندر تعینات کیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عمران خان کے خلاف 8 کیسز ہیں۔
114