92

عمران خان نے 24 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے ، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دی ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ وکلا سول سوسائٹی ، کسان ، طلبہ احتجاج کیلئے نکلیں، چوری شدہ مینڈیٹ ، ناحق گرفتار لوگوں ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے نکلیں،

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے۔دوسری جانب بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، انہوں نے کمیٹی کے نام منظرِ عام پر لانے سے انکار کر دیا ہے۔اس حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں