Categories: اہم خبریں

عمران خان نے مریدکے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا اور احتجاج کی کال دے دی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔

توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔

نورین نیازی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے ہماری اپنی فوج، پولیس اور رینجرز اپنے عوام کو مار رہی ہے، آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور انہوں نے خیبرپختونخوا میں جمعہ کو احتجاج کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ان حادثات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا جائے، ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں، سب کو اس ملک کے لیےکھڑا ہونا چاہیے۔

نورین خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، افغانوں کو تین نسلوں کے بعد پاکستان سے واپس بھیجا گیا ہے، ڈکٹیٹرز کبھی امن نہیں لاتے، بانی نے آفر کی ہے انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان سے بات کرکے مسئلہ حل کرکے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے امن کو سیاسی استحکام سے جوڑ دیا اور کہا امن صرف بات چیت سے آتا ہے۔

اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج ہمارے وکلا نے دلائل دیے اور عدالت سے پیر کی تاریخ مانگی تھی، کل ہائی کورٹ میں القادر کیس کی تاریخ بمشکل سے ملی ہے لیکن عدالت نے پیر کی تاریخ نہیں دی اور کل سماعت رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، ہمارا خیال ہے جج صاحب اب اس کیس میں فیصلہ سنانے جارہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ 22 نومبر 2024 کو ہم نے احتجاج سے متعلق بانی کا پیغام دیا تھا، اس پر اے ٹی سی پنڈی نے میرے اوپر فرد جرم عائد کی ہے، فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے، نہ میرا انگوٹھا ہے، ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ اس پر نظر ثانی کریں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

10 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

10 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

10 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

10 hours ago