140

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طویل وقفے کے بعد ملاقات

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بشریٰ بی بی نو مئی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے زمان پارک جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی اپنے کیس کےسلسلے میں اڈیالہ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر اوربشریٰ بی بی کا ایک کیس ہے توعدالت میں ملاقات ہوگی، بشری بی بی کی پشاور واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فی الحال لاہور جانے کا امکان ہے، لاہور میں چیک اپ کےلئے رکنے کا امکان ہے، بشری بی بی کی رہائش کیلئےپشاورمحفوط جگہ ہے، اسلام آباد میں کیسز کی وجہ سے رکنا پڑ سکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں