Categories: علاقائی

علامہ رضا ثاقب مصطفائی کی مری آمد اور کامیاب روحانی اجتماع پر علماءکرام اور عاشقان مصطفیٰؐ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔امجد ارباب عباسی

راولپنڈی(اویس الحق سے)ادارہ تعلیمات اسلامیہ کشمیری بازار اور دارلعلوم حیدریہ جامع مسجد سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا پھگواڈی کے دینی و روحانی اجتماعات کے کامیاب انعقاد پر اہل علاقہ اور خصوصاً علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ملک کی معروف مزہبی شخصیت علامہ پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی کے اس روحانی اجتماع جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ خصوصی طور پر شریک ہوئے اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ مری میں بسنے والے لوگ پیارے بنیؐ،اولاد نبیؐ اور ا صحابہ کرام سے کتنا محبت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور میلاد النور کونسل کوہسار کے مرکزی راہنما امجد ارباب عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ علامہ پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی کے گزشتہ روز کے خطابات سے مرتب ہونے والا عوامی ولولہ لائق تحسین ھے،

ابھوں نے کہا کہ کوہسار بھر سے عوام کے سمندر کا امڈ آنا اور محبتوں عقیدتوں کے پھول نچھاور کرنا یہ ثبوت ہے کہ گھر گھر میں آقاء دو جہاں و اصحابہ کے پندرہ سوویں جشن میلاد شریف کا روحانی احساس جاگزیں ہو چکا ھے۔

امجد ارباب عباسی نے جماعت اہل سنت کے راہنماؤں علامہ سید رضا المصطفے بخاری اور علامہ آصف محمود قادری کو شاندار مزہبی کانفرنس کے انعقاد پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید کہا ھے کہ منتظمین اور انکے معاونین کے ہم اہل کوہسار ھمیشہ ممنون احسان مند رہیں گے کہ انکی وجہ سے خطہ کو ماند پڑ جانے اور کمزور ہوتی دینی اقدار کو انتہائی تقویت ملی ھے۔میلاد النور کونسل کوہسار کے راہنما نے بھی کہا کہ دینی رجحانات یوں ھی بڑھتے رہے تو عنقریب مصطفوی انقلاب کی ہم منزل پا لیں گے۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

43 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago