علاقے میں فروغِ نعت کے لیے تنظیم کا قیام، صداۓ حسان چک بیلی خان کا دوسرا اجلاس منعقد
[رپورٹر علاقہ سواں]علاقے میں فروغِ نعت اور شعائرِ اسلام کے احیاء کے لیے علمائے کرام کی سرپرستی میں قائم کی گئی تنظیم “صداۓ حسان” کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز محترم قاری افتخار احمد صاحب (سرپرستِ اعلیٰ) کی زیرِ صدارت ان کے ادارے مدرسہ دارالعلوم ختمِ نبوت چونترہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیم کے قیام کے بنیادی مقاصد اور اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس تنظیم کا قیام علاقے میں دفاعِ صحابہؓ، تحفظِ ختمِ نبوتؐ اور دیگر شعائرِ اسلام کو نعت، نظم اور منقبت کے ذریعے عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس بابرکت مشن کا آغاز محترم قاری افتخار صاحب کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔پہلے اجلاس میں تنظیم کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا تاہم کابینہ کے دیگر عہدوں کی تکمیل باقی تھی۔ آج کے اجلاس کا بنیادی ایجنڈا تنظیمی کابینہ کی تکمیل اور علاقے میں فروغِ نعت کے لیے عملی حکمتِ عملی طے کرنا تھا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں نعتیہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہ صرف اسکولز اور کالجز بلکہ مدارس اور مساجد میں بھی باقاعدہ نعتیہ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں یہ بھی طے پایا کہ انشاء اللہ ماہِ ربیع الاول کے دوران علاقہ سواں میں 5 سے 6 پروگرامز مختلف اسکولز، کالجز، مساجد اور مدارس میں منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں تنظیمی کابینہ کے عہدے داران کا انتخاب
صدر: مولانا عاقب عثمانی صاحب مہوٹہ موہڑہجنرل سیکرٹری: ملک عثمان صاحب رنوترہناظمِ مالیات: حافظ سعادت صاحب (کھبہ بڑالہ)سیکرٹری نشر و اشاعت: حافظ عزیر شفیق بھٹی (کھبہ بڑالہ)
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انشاء اللہ علاقہ بھر سے ہر مدح خواں اور ہر ثناء خواں کو اس کارواں میں شامل کیا جائے گا تاکہ علاقے میں فروغِ نعت اور مدحِ مصطفیٰ ﷺ کے چرچے عام ہوں۔