عدالت کا 68ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی

راولپنڈی انسداد دہشت گردی  کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے پر تشدد احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں ملزمان کے 68 ضامنوں کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ایس ایچ او صادق آباد تفتیشی افسر اور تعمیلی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور مقدمہ کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 3393 میں نامزد کوئی بھی ملزم یا ان کا ضامن عدالت میں پیش نہ ہوا اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمہ کے ملزمان اور ضامن روپوش ہیں دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ضامنوں کیخلاف کاروائی اور مچلکوں کی ضبطگی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان ضمانت پر رہائی کے بعد غائب ضامن ملزمان کو پیش کرنے کے پابند ہیں

جبکہ 68 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں جنہیں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی بھی شروع ہے جس پر عدالت نے ملزمان کے 68 ضامنوں کی وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل  پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ایس ایچ او صادق آباد تفتیشی افسر اور تعمیلی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں