وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عدالت کاحکم آیا تو بانی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کردیں گے ، خاندان یا پارٹی کا اطمینان علیحدہ چیزیں ہیں، قانون اس کو نہیں جانتا، پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار عمران خان کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود ہے ، یہ لوگ مطمئن نہیں ہیں تو انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے ، یہ کوشش میں ہیں کہ کوئی ایشو بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات بند کی تو افواہ پھیلائی گئی کہ بانی کو کوئی مسئلہ ہوا ہے ، ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن کی ملاقات کروائی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق تھا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، عدالت نے اجازت دی، ہم نے شرائط پوری کیں تب وہ بیرون ملک گئے ۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.