پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی نے ناکہ بندی کے دوران ڈڈیال آزاد کشمیر کے رہائشی عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد جنید سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 2022 میں روڈ ڈکیت کی واردات میں امانت علی اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر روک کر خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اتروا لیے تھے
جبکہ امانت کی جامعہ تلاشی کے دوران پانچ سو برطانوی پاؤنڈز 98 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی اور مسمی جنید کی کلائی سے ایک لاکھ بچیس ہزار مالیت عدد گھڑی اتروا لی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے اور عدالت پیش نہ ہونے پر معزز عدالت نے انہیں عدالتی مفرور قرار دے دیا تھا۔