آزاد کشمیر

عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیرمنتخب


مظفرآباد (نیٹ نیوز)آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 13 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری کرائی گئی۔ ایوان نے کثرت رائے سے سردار عبدالقیوم نیازی کو منتخب کرلیا۔اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ عبدالقیوم نیازی کو 33 جب کہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا سردار عبدالقیوم نیازی ایل اے 18 عباس پور سے منتخب ہوئے، ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔ عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیر خوراک رہ چکے ہیں۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔ عبدالقیوم نیازی 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ طویل مشاورت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے قیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے، قیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، ووٹنگ دو بجے شیڈول ہے۔ 53 رکنی ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کو 32 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہے

admin

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

4 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

6 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

6 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

6 hours ago