عبدالخطیب چوہدری کے بھائی محمد حنیف سپرد خاک

ساگری (زاہد نقیبی ، نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبد الخطیب چوہدری کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں جنہیں موہڑہ بھٹاں کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کر دیا گیا, چوہدری محمد حنیف کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا, نماز جنازہ قاری سرفراز کلیامی نے پڑھایا, نماز جنازہ میں سابق چیئرمین زبیر کیانی،سابق چیئرمین ملک نور احمد، سابق وائس چیئرمین راجہ یونس، قاسم مشتاق کیانی، راجہ جاوید اشرف، خان شبیر خان، شیخ حسن سرائیکی ،ٹیچر رہنما شفیق بھٹی ، چیف ایڈیٹر محاسبہ ملک عابد اعوان، صحافی حضرات وقار بابر،دلنواز فیصل ،عبدالعزیز پاشا، چوہدری اشفاق، شہزاد رضا،چوہدری جبار، سردار بشارت، راجہ شیراز، محمد احسان سمیت مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ و دور دراز سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی, یاد رہے کہ مرحوم چوہدری عبد المجید، چوہدری منیر، چوہدری حبیب مرحوم کے بھائی اور دانیال رضا،ریڈر سیشن جج چوہدری ظفر کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں