راولپنڈی(اویس الحق سے)مری کی متعدد ممتازسیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات جنہیں دو ماہ اور آٹھ روز پہلے لڑائی جھگڑے سمیت گیارہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ہائی کورٹ کے احکامات پر عبوری ضمانت پر اڈیالہ جیل سے گزشتہ رات عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں رہا کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل سے ہائی کورٹ راولپنڈی پینچ کے احکامات پر رہائی پانے والے سابق صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالحمید عباسی،راجہ طفیل اخلاق سمیت دیگر کے استقبال کے تاریخی لمحات دیکھے گئے جس میں اہلیان ضلع مری و راولپنڈی سمیت اسلام آباد کی سیاسی،سماجی،مزہبی شخصیات خصوصاً اہلیان علاقہ وسول سوسائٹی کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے قائدین کی ایک جہلک دیکھنے کےلئے اڈیالہ جیل کے باہر گھنٹوں انتظار کرتے رہیں۔
ایسے میں قریباً رات 9 بجے کے بعد رہا گیا گیا اس موقع پر عوام نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 4 سے لیکر دور تک پھولوں کی ”منوں” کے حساب سے پتیاں قائدین پر نچاور کرکے تاریخی استقبال کیا جس کی مثال شاید ہی ماضی میں ملتی ہو گی۔ایسے میں قائدین کی ایک جہلک دیکھنے کےلئے آنے والوں کی ہر آنکھ نم تھی اور وہ قائدین سے اپنی محبت کا اظہار زبردست طریقے سے کرتے رہے اور قائدین اور خطہ کوہسار زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
ایسے میں مذکورہ شخصیات جن میں ضلع مری کے سینئر صحافی فرزند کوہسار مری سابق صدر مرکزی انجمن تاجران پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق سمیت دیگر نے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ایسے میں عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری حقیقت میں ہمارے باب دادا کی ہے اور اہلیان مری کو اپنی جدی جائیدادوں سے بے دخل کرنے کا ماسٹر پلین بنا لیا گیا ہے جس میں ہماری لاشوں سے گزر کر جانا ہوگا۔اب بہت ہوگا ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کیا جائے۔ہم کسی بھی صورت میں اب پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں عوام کے حقوق کا تحفظ کیسے کرنا ہے ہم بہتر طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔ہمارے آبا و اجداد نے انتہائی محنت سے ملکہ کوہسار مری کو بتایا ہے اور ہم اپنی زندگیوں میں اسے اتنی آسانی سے اجڑنے نہیں دینگے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے نمائندہ جو ہم نے خود منتخب کئے تھے ان کی جانب سے ہمارے اس مسئلے پر مکمل خوموشی دیکھی گئی اور ہمارے بنائے ہوئے نمائندہ مری کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جنہیں عوام نے بھرپور طریقے سے آنکھوں کھول کر دیکھ لیا ہے مری جل رہی تھی اس وقت بھی مری کا کوئی منتخب نمائندہ ہم کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکا۔آج بھی منتخب نمائندوں خصوصاً ایم،این،اے سے اپیل ہے کہ اہلیان مری کے ساتھ کھڑے ہو جائیں ابھی بھی وقت ہے عوام آپ کو دیکھ رہے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں اگر آپ آئندہ الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے اوپر اسلحہ ڈالا گیا جبکہ دوسری جانب اسلحہ نہیں ڈالا گیا اس وجہ سے کہ ہم دھرتی ماں مری کو بچانے کی بات کرتے ہیں۔ہمارے ساتھ پولیس نے انتہائی برا سلوک کیا اور دوبارہ سے مقامی ایم،این،اے کو مخاطب کر کے کہا گیا کہ آپ ہمارے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکے لیکن کم سے کم بیوروکریسی کا فوری تبادلہ کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو چھتر سے کوہالہ تک بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
انھوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مری کی ڈیولپمنٹ کے خلاف نہیں ہیں لیکن ایسے ڈیولپمنٹ کی حمایت بھی نہیں کرتے جیسے جھیکاگلی کو تناہ و برباد کر دیا گیا ڈیولپمنٹ کے نام پر اور ایک بڑی تعداد کو غریب لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ابتدائی طور پر انتہائی برے حالات میں جرائم پیشہ عناصر خصوصاً منشیات فروشوں کے ساتھ رکھا گیا لیکن ہم شکر گزار ہیں گورنر پنجاب سلیم حیدر کے جنہوں نے ہمیں بہتر جگہ حوالات میں مہیا کی اور رہائی تک کوششیں جاری رکھیں۔
ابھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے لڑائی ایک پلاننگ کے تحت کروائی وہ چاہتے تھے کہ کوئی قیمتی انسانی جان ضائع ہو جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا ہمیں سب معلوم ہے یہ وہ لوگ جو کمیٹی کی جگہوں پر قابض ہیں اور چاہتے ہیں دوسروں کی جگہیں گرائی جائیں لیکن یاد رکھیں اگر لوگوں کی جگہوں کو گرا کر آپ لوگ خوش ہوتے ہیں تو کل آپ کی باری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں کھلے عام اسلحہ استعمال کیا جاتا ہے ہم نے آج تک ایک پستول تک نہیں چلائی اور ہمارے اوپر اسلحہ ڈال دیا گیا۔
آخر میں قائدین نے وکلاء برادری خصوصاً عامر شاہ اور آصف شفیق ستی سمیت ضلع مری اور راولپنڈی ڈویژن سے عوامی کی بڑی تعداد کا شکریہ ادا کیا اور اڈیالہ جیل سے آصف شفیق ستی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
عوام کی بڑی تعداد نے اڈیالہ جیل کے باہر استقبال کرنے کے بعد قائدین کو سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی میں مری کےلئے روانہ کر دیا جہاں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…