Categories: اہم خبریں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس مدرسہ دارالعلوم ختم نبوت چونترہ میں منعقد

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس مدرسہ دارالعلوم ختم نبوت چونترہ میں منعقد

چونترہ (نامہ نگار: حافظ عزیر شفیق بھٹی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک اہم مشاورتی اجلاس مدرسہ دارالعلوم ختم نبوت چونترہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس قاری افتخار احمد صاحب کی زیرِ نگرانی منعقد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے جید علماء کرام اور حفاظ عظام نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز مولانا ابوبکر نقشبندی صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جبکہ قاضی طلحہ عثمانی صاحب نے نعتِ رسول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ خصوصی خطاب مرکزی رہنما حضرت مولانا اسماعیل شجاع آبادی صاحب نے کیا، جنہوں نے ختم نبوت کے تحفظ اور عقیدۂ ختم رسالت ﷺ کی اہمیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

اجلاس میں علاقے کی مرکزی باڈی تشکیل دی گئی، جس میں 10 معزز علماء کرام اور مشائخ شامل کیے گئے۔ منتخب ارکان کے نام درج ذیل ہیں:

1. قاری افتخار احمد صاحب

2. مفتی مظہر صاحب بلاول

3. مولانا ابرار احمد صدیقی صاحب، چک امرال

4. مولانا فضل حق حقانی صاحب، مہوٹہ موہڑہ

5. مولانا افتخار صاحب، پڑیال

6. مفتی نعیم صاحب، ادھوال

7. مولانا بلال احمد صاحب، چہان

8. مولانا عبدالماجد صاحب، چکری

9. مولانا عبدالحنان قریشی صاحب، ڈھلہ

10. مولانا عطاء الرحمن صاحب، دھندہ
منتخب باڈی علاقے میں تحفظ ختم نبوت کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی اور دینی رہنمائی فراہم کرے گی۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

حافظ عزیر شفیق بھٹی

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

41 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago