عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان رسول سید طاہر عباس شاہ ترمذی کی نمازجنازہ آج ان کے آبائی علاقہ راولپنڈی کلرسیداں کنوہامیں ادا کی جائے گی مرحوم گزشتہ دنوں میں برطانیہ میں انتقال کر گئے ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والے غم میں مبتلا ہو گئے۔
مرحوم کی میت پاکستان پہنچنے پر ائیرپورٹ سے لیکر راولپنڈی کے مختلف مقامات سمیت چوک پنڈوڑی اور کلرسیداں میں بھی جگہ جگہ استقبال کیا گیا جہاں پر علماء کرام ،حفاظ کرام سمیت علاقہ کے عوام بڑی تعداد میں موجود رہے آج سہ پہر تین بجے ان کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں