Categories: جرائم

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا میڈیکل اور فرانزک چیک اپ کروانے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور ملزمان کو تین روزی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں زیادتی کے الزام کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون روزگار کی تلاش میں عارف والا کے گاؤں سے اسلام آباد آئی تھیں اور فیس بک کے ذریعے کال سینٹر میں نوکری کی تلاش کر رہی تھیں۔

خاتون کے بیان کے مطابق 21 اکتوبر کو فیصل نامی شخص نے انہیں نجی شاپنگ مال میں بلایا، جہاں حفیظ اللہ نامی شخص انہیں فلیٹ میں لے گیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق بات چیت کے دوران اچانک دونوں نے زبردستی زیادتی کی، تھپڑ اور مکے مارے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی اطلاع پر ون فائیو ایمرجنسی کے ذریعے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

12 minutes ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

46 minutes ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

8 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

8 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

8 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

8 hours ago