دھماوہ کسگمہ (نمائندہ خصوصی)
کسگمہ کے رہائشی اسرار احمد پر ان کے اپنے بیٹے تیمور کے سسرال والوں نے حملہ کر دیا۔ صحافی راجہ فرخ کے مطابق ملزمان رات بارہ بجے کے بعد میرپور سے دھماوہ پہنچے اور اسرار احمد کے گھر داخل ہو گئے۔ ملزمان نے اسرار احمد اور ان کے بیٹے تیمور کو راڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسرار احمد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان اسرار احمد کی بہو اور پوتے پوتیوں کو اپنے ساتھ اغوا کرکے فرار ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او علی بیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔