38

ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف احتجاج کی کال،صوبہ پنجاب میں دفعہ144نافذ

لاہور (نیٹ نیوز)پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لاہور سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا۔ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمدیقینی بنائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں