طلبا کی موجیں: پنجاب  کے سکولوں میں چھٹیاں  31 اگست تک بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (سردار آفتاب اقبال) موسمی شدت کے باعث پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ سکول کھولنے کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔ مزید پڑھیں:گوگل طلبا کو 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دےگا وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں