راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت کے سینیئر سفارت کار ہریش کمار کو ملک سے بےدخل کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق ہریش کمار پر الزام ہے کہ وہ طالبان کے مخالفین سے ملاقاتیں کر رہے تھے اور انہیں منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہریش کمار کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے 17 اگست کو کابل چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہریش کمار کابل میں سابق افغان حکومت ختم ہونے کے بعد سے بھارتی سفارت کار اور انٹیلی جنس افسر کے طور پر تعینات تھے۔
ذرائع کے مطابق 16 اگست کو طالبان حکام نے بھارتی سفارتخانے کے عملے کو طلب کر کے ہریش کمار کی بے دخلی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وہ اگلے دن دہلی روانہ ہوگئے۔ بھارتی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…