Afghan men search for survivors amidst the debris of a house that was destroyed by an earthquake in Gayan, Afghanistan, June 23, 2022. REUTERS/Ali Khara
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)افغانستان میں طاقتور زلزلے سے مزید تباہی ، کئی دیہات ملیامیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی تباہی ، کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق زلزلے سے زیادہ نقصان ننگرہار اور کنڑ میں ہوا ، ضلع نورگل کے کئی دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں ، اموات نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوئیں جبکہ سیکڑوں لوگوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں طاقتور زلزلے سے مزید تباہی ، کئی دیہات ملیامیٹ ، ہلاکتوں کی تعداد 500 ہو گئی افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی تباہی ، کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق زلزلے سے زیادہ نقصان ننگرہار اور کنڑ میں ہوا ، ضلع نورگل کے کئی دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں ، اموات نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوئیں جبکہ سیکڑوں لوگوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد حتمی نہیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں سے رابطے کا سلسلہ ابھی جاری ہے، ان اضلاع میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔افغانستان میں زلزلے کے بعد اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…