ضلع میرپور: غیرریاستی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ ہمک اسلام آباد کا اشتہاری گرفتار

میرپور (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیرریاستی افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی دوران ایس ایچ او تھانہ منگلا نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہمک اسلام آباد کے اشتہاری ملزم تنویر حسین ولد غلام احمد، ساکن کلر کہار ضلع چکوال کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیا گیا۔