Categories: اہم خبریں

ضلع مری میں شدید بارش کے باوجود عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ سے نکالا گیا ہزاروں کی شرکت۔

مری(اویس الحق سے)ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں شدید بارش کے باوجود بھی سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں عید میلاد النبیؐ انتہائی جوش و جزبے سے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد غوثیہ کارٹ روڈ سے خراب موسم اور شدید طوفانی بارش کے باوجود مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام نکالا گیا۔جس کی قیادت اتحاد بین المسلمین پاکستان کے مرکزی صدد وفاء الحق بخاری،خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ علامہ تسنیم سلطان چشتی،ارشد محمود عباسی آف پوٹھہ شریف,امجد ارباب عباسی،شفیق الرحمان ہاشمی سمیت دیگر نے کی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مری کے مشہور لوئر بازار پہنچا جہاں عاشقان رسولؐ کی بڑی تعداد پہلے سے مرکزی جلوس کے استقبال کےلئے موجود تھے جہاں وفاء الحق بخاری نے ملک کی سلامتی و بقاء کے سلسلے میں خصوصی دعا کروائی۔

جامع مسجد غوثیہ کارٹ روڈ سے نکالے جانے والا مرکزی جلوس لوئر بازار سے ہوتا ہوا صدیق چوک اور اپنی منزل میلاد النبیؐ چوک پہنچا جہاں مری شہر سمیت مضافاتی علاقوں خصوصاً یونین کونسل پوٹھہ شریف سے ارشاد محمود عباسی جبکہ پھگواڑی،کشمیری بازار علیوٹ، دانوئ بیر گراں، گھوئ سہربگلہ، کاسیری، نمبل ستال بروری،چٹہ موڑ لوئر بازار مری مدینہ مسجد کشمیر پوائنٹ ودیگر علاقوں سے غلامان مصطفیٰؐ کی جانب سے چھوٹے بڑے جلوس جوق در جوق مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے۔

مرکزی جلوس کی میلاد چوک آمد کے بعد سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور رسول اللہ کی عظمت بھری زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔سیرت النبیؐ کانفرنس میں ڈی پی او آصف امین اعوان،ڈی،سی مری ظہیر عباسی شیرازی سمیت ضلغ کے مختلف افسران نے میلاد النبیؐ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

سیرت المبیؐ کانفرنس کی تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء خصوصاً مفتی کوہسار حضرت علامہ مفتی عبدالرزاق چشتی مرحوم اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ میاں محمد جانی مرحوم جن دونوں شخصیات کا حال ہی میں انتقال ہوا کی ملکہ کوہسار کےلئے خدمات اور قربانیوں کو شاندار انفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیاگیا۔

سیرت النبیؐ کانفرنس کے بعد شمع رسالت اور عاشقان رسولؐ کی ایک بہت بڑی تعداد مال روڈ سے ہوتے ہوئے دوبارہ سے اپنے منزل مرکزی جامع مسجد غوثیہ پہنچے جہاں مرکزی میلاد النبیؐ کا جلوس اختتام پزیر ہو گیا اور شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

4 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

7 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

7 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

7 hours ago