ضلع راولپنڈی کی نصف آبادی کی کورونا ویکسینشن مکمل


راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی ضلع میں 18 سال اور زائد عمر کی 50 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر مہم جاری ہے جو ہدف کے حصول تک جاری رہے گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی ضلع میں 18 سال اور زائد عمر کی آبادی 30 لاکھ کے قریب ہے جس میں سے 15 لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی صوبہ پنجاب کے ان آٹھ اضلاع میں شامل ہے جہاں کورونا ویکسین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر مہم جاری ہے جبکہ دیگر اضلاع میں لاہور، ملتان، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا شامل ہیں۔ ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ کورونا وبا کے کنٹرول میں ویکیسن انتہائی اہم ہے اور حکومت عوام کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی طرح راولپنڈی میں بھی ڈرائیو تھرو ویکسین سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے عمومی طور پر اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین ضرور بر ضرور اپنی پہلی فرصت میں کرائیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں