ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ امدہ ایچ پی وی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی افس اٹک میں اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ اس مہم کا مقصد خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانا ہے۔یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔جس میں نو سے 14 سال تک کی ایک لاکھ 35ہزار981خواتین کی ویکسینیشن عمل میں لائی جائے گی۔ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے 106 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر کی 75 یونین کونسلز میں کام کریں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے کہا کہ اس اہم مہم تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ضلعی انتظامیہ اس مہم سے متعلق تمام سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…
سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…
راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات پولیس کی کارروائی، معروف منشیات فروش حافظ تیمور آف ڈھوک نگیال…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…