173

صوبہ پنجاب کا ایک ماہ کا صوبائی بجٹ منظور

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب اسمبلی میں ایک ماہ کا صوبائی بجٹ منظور کرلیاگیا۔ایک ماہ کے جاری اخراجات کے تخمینے کی مالیت 358 ارب روپے ہے، یکم تا 31 مارچ تک کے لیے ہے۔358 ارب 94 کروڑ سے زائد ماہانہ کے پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہیں۔مارچ کے لیے بنائے گئے بجٹ کا بڑا حصہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے مختص کئے گئے۔جاری ترقیاتی سکیموں کی ضروری ادائیگیوں کے لیے بھی فنڈز مختص کر لیے گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں