صنم جاوید کا کلرسیداں کا دورہ، ڈور ٹو ڈور پارٹی پیغام پہنچایا

چوک پنڈوڑی(شہزاد رضا، نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما صنم جاوید نے گزشتہ روز کلرسیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گھر گھر جا کر عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر تحصیل کلرسیداں کے مرکزی صدر سید سجاد حسین، خواتین ونگ کی صدر نبیلہ انعام، شیخ فیاض اور دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صنم جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور ہر شہری تک اپنی آواز اور منشور پہنچانا پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک مضبوط اور خوددار ملک بنے گا۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور ہر سطح پر پارٹی کا مؤقف عوام تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں