صدر ہاؤس میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی اچانک آمد – بیرسٹر سلطان محمود کا ہم خیال ارکان اسمبلی کے اجلاس میں بڑا سرپرائز

مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر) صدر ہاؤس مظفرآباد میں سیاسی صورتحال پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں 16 سے زائد ممبران اسمبلی نے شرکت کر کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے بغیر مدعو کیے اچانک پہنچ گئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی سے منت سماجت کی کہ ان کی وزارت عظمیٰ برقرار رکھنے کیلئے فی الحال پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہ کیا جائے۔

اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی کی غیر متوقع تعداد نے سب کو حیران کر دیا، جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں