صحافی عبدالعزیز پاشا کر گھر شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جل کر راکھ

کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں شارٹ سرکٹ سے آگ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی جل کر راکھ۔کلرسیداں شہر میں شارٹ سرکٹ کے باعث مقامی صحافی عبدالعزیز عزیز کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک کمرے میں موجود قیمتی سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ سے کمرے میں آگ لگ گئی۔آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے کمرے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو جلا گئی، جس میں گھریلو قیمتی اشیاء، فرنیچر، برقی آلات، دو لاکھ روپے نقدی اور انعامی بانڈز شامل تھے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق متاثرہ خاندان کو تقریباً آٹھ لاکھ روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو دوسرے کمروں تک پھیلنے سے روک دیا، تاہم کمرہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی گھروں کے مکین بھی خوفزدہ ہو گئے۔ اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا۔ مقامی صحافی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملک یاسر

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

17 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

19 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago