محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا شعبہ جس کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے اور صحافیوں سے روابط قائم کرنا ہے اور انکو درپیش مسائل کے سدباب کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنا ہے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے آفس پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی محمد اویس اور ڈپٹی ڈائریکٹر تابندہ سلیم سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بابر اورنگزیب چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت حسین، ایگزیکٹو ممبران محمد احسان راج،سردار آفتاب اقبال، محمد قاسم منیر سمیت دیگر ممبران شریک تھے وفد نے نوجوان صحافیوں کو درپیش مسائل پر بات کی اور محکمہ تعلقات عامہ کی صحافیوں کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ڈپٹی ڈائریکٹر تابندہ سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلقات عامہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے مگر اس محکمہ کی تاحال اپنی کوئی بلڈنگ نہیں بن سکی آج تک یہ راولپنڈی آرٹس کونسل کی جگہ پر قائم ہے جو بلڈنگ ہمارے پاس ہے یہاں آرٹسٹ ریہرسل کرتے تھے مگر آرٹس کونسل سے درخواست کر کے یہ بلڈنگ اس محکمے نے وقتی طور پر لی ہے اس سال بجٹ میں محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن کی اپنی بلڈنگ کے لیے فنڈ منظور ہوا ہے امید ہے کہ جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا اور ہم اپنی بلڈنگ میں شفٹ ہوجائیں گے ہم جس عمارت میں موجود اس کے حوالے سے محکمہ کو متعدد دفعہ بتا چکے ہیں کہ ہمارا دفتر خستہ حالی کا شکار ہے دیواروں میں دراڑیں پڑھ چکی ہیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی مگر اب امید کے ہماری اپنی بلڈنگ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی تابندہ سلیم نے بتایا کہ وہ جب یہاں ٹرانسفر ہو کر آئیں تو انھوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ صحافی برادری کے لیے کچھ کر سکیں میں نے دور دراز کے علاقوں میں جاکر وہاں موجود پریس کلبز اور دیگر صحافتی تنظیموں کے دفاتر کا دورہ کیا ہے اور صحافتی برادری سے ملاقات کر کے انکے مسائل جاننے کی کوشش کی ہے دور دراز کی تحصیلوں میں موجود صحافیوں کو بہت سے مسائل درپیش ہوتے میں نے ہر ممکن کوشش کی صحافی برداری کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے صحافیوں کے لیے صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی طور پر بھی انکے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جن میں صحافیوں کے لیے ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کے لیے کوشش جاری ہے جس کے لیے کام حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور امید کرتی ہوں جلد صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں آجائے گا اس کے علاوہ ہیلتھ کارڈکا اجراء‘ایکریڈیشن کارڈ‘ صحافیوں کے لیے امدادی فنڈ اور کورونا وبا کے دوران ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کوکروناویکسین لگوائی ہیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی محمد اویس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنا تعلق صحافت سے ہے میں نے ماس کمیونیکیشن کیا اور اسکے بعد باقاعدہ جرنلزم کے شعبہ میں قدم رکھا اس لیے صحافی برداری سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اور انکے جو بھی مسائل ان سے بخوبی واقف ہوں صحافیوں کے لیے ہمارا ادراہ باقاعدہ ورکشاپس کا اہتمام بھی کرتا ہے تاکہ نئے آنے والے صحافیوں کو سیکھنے کا موقع مل سکے اس موقع پر چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد بتائے تو اس پر ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ نوجوان صحافی آگے آرہے ہیں اور انکے بہتری کے لیے ایک تنظیم قائم کی گئی ہے خاص طور پر پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ماس کمیونیکیشن کے سٹوڈنٹس کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے لیے جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ ماس کمیونیکیشن کے سٹوڈنٹس کے لیے کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم نہیں ہے جو انکو صیح سمت دکھا سکے یا انکی معاونت کر سکے یہی وجہ کہ انکا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے اور اکثر تو دلبرداشتہ ہو کر اس شعبہ کو ہی خیر آباد کہہ دیتے ہیں انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ نوجوان صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گی اور پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ انکا تعاون جاری رہے گا اور وہ کوشش کرے گی کہ مستقبل میں نوجوان صحافیوں اور خاص طور پر ماس کمیونیکیشن کے سٹوڈنٹس کے لیے باقاعدہ ورکشاپس کا اہتمام کریں تاکہ انکو سیکھنے کا موقع مل سکے۔
197