Categories: علاقائی

صحافت کی آڑ میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف حقیقی صحافیوں کا اعلان جنگ

وائس آف پوٹھوہار(مبین مرزا سے)صحافت کی آڑ میں چھپی کالی بھیڑوں کے محاسبہ کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی خوبصورت تقریب کا اہتمام تقریب کا آغاز ممتاز صحافی قمر شہزاد نے تلاوت قران پاک سے کیا نعت کی سعادت سنئیر صحافی مبین مرزا نے حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سنئیر صحافی ملک نوید نے سر انجام دیے

تقریب سے جرنلسٹس پینل کے چئیرمین خان لیاقت علی،جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف،آر یو جے تحصیل گوجرخان  کے صدر ملک خورشید،ضیاء رشید قریشی،ملک آصف اعوان،قمر شہزادجبکہ گوجرخان پریس کلب آفیشل کی طرف سے چئیرمین پریس کلب راجہ خالد جنجوعہ،صدر راجہ افراز،جنرل سیکرٹری ملک نوید، پریس سیکرٹری مبین مرزا،سنئیر صحافی قاضی احتشام الحق لودھی۔ قدیر قریشی،راجہ عادل اور غلام محی الدین نے خطاب کیا اور صحافیوں کی ساکھ بحال کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا گوجرخان پریس کلب آفیشل اور جرنلسٹس پینل کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔

جس کا مقصد صحافی برادری کے تحفظ، ان کے حقوق کے دفاع اور مثبت و ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جآئے گا اس یادداشت کے تحت دونوں پلیٹ فارمز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صحافتی آزادی اور عوامی مفاد کے مقدمات میں باہمی تعاون کو ترجیح دی جائے گی
فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے،صحافتی اخلاقیات، تربیت اور مثبت رپورٹنگ کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا گوجرخان میں صحافیوں کی ساکھ بحال کرنے کے لیےڈمی صحافیوں کے خلاف مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا ضلعی  انتظامیہ کے اعلی افسران سے میٹنگز کی جائیں گی،مقامی اور علاقائی سطح پر صحافیوں کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچایا جائے گاجھوٹی خبروں، کردار کشی اور منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی دونوں تنظیموں کے نمائندگان نے اس موقع کو صحافتی یکجہتی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مقامی میڈیا کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا

تقریب کے اختتام پر راولپنڈی کے سنئیر صحافی مظہر اقبال جو گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے اور سنئیر صحافی آزاد گجر کے بہنوئی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی  کی گئی۔

مبین مرزا ,گوجرخان

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

4 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

7 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

8 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

11 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

11 hours ago