ٹیکسلا ۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹیکسلا کے ناظم حافظ حارث قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ اسلام کے سچے ترجمان، معیارِ حق اور ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان عظیم ہستیوں نے اپنی جان، مال، عزت اور وقت اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کی رضا کے لیے قربان کر دیا، اور دینِ اسلام کی اشاعت و بقاء میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ سے محبت ایمان کا لازمی تقاضا ہے، حافظ حارث قریشی نے مزید کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ہر کارکن صحابہ کرامؓ کے عزت و وقار کا محافظ ہے اور ان کے دفاع کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی ناظمِ اعلیٰ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، برادر ارسلان کیانی کی ہدایت پر 3 اور 4 اگست کو ملک بھر میں “صحابہؓ معیارِ ایمان ہیں” کے عنوان سے مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد صحابہ کرامؓ کی عظمت اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت کو اجاگر کرنا ہے آخر میں حافظ حارث قریشی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دینِ اسلام کی اصل روح کو سمجھیں، سلف صالحین کے نقشِ قدم پر چلیں اور فرقہ واریت سے دور رہتے ہوئے اتحادِ امت کے قیام میں مؤثر کردار ادا کریں۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…