اس جہانِ فانی میں ہر مسلمان کے لیے اللہ تعالیٰ نے دو طرح کے امتحان رکھے ہیں جس سے بلا تخصیص سب گزر تے ہیں۔ ایک صبر اور دو سر ا ہے شکر کا امتحان۔ اگرچہ صبر کا امتحان انسان پر دُنیا میں بھاری ہے مگر جو لوگ کسی بھی قسم کی آزمائش سے گزرتے ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کس دشوار مرحلہ سے گزر رہے ہیں اورانہیں اپنے مشکل وقت میں آسانی کے لییکس سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہی لوگ اپنے صبر اور اپنی عاجزی کے باعث آخرت میں سرخروُ ہوں گے۔ تو بہت ممکن ہے آخرت میں اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کے بدلے انہیں بخش دے۔