راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صادق آباد پولیس کا ڈھوک کالا خان اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، دکانیں، گاڑیاں اور شہریوں کی چیکنگ۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ڈھوک کالا خان اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،
سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن میں 147گھروں، 21دکانیں، 58 گاڑیاں اور 70سے زائد شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا